پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین میں آج جوڑ پڑے گا
04-12-2026
(لاہور نیوز) پی ایس ایل 11 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین میں جوڑ پڑے گا۔
میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی شاداب خان جبکہ حیدرآباد کنگزمین کی قیادت مارنس لبوشین کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگزمین نے پانچ پانچ میچز کھیلے ہیں جس میں اسلام آباد کو تین میچز میں کامیابی ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں حیدرآباد کنگزمین صرف اپنا ایک میچ ہی جیت سکی جبکہ انہیں چار میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا جبکہ حیدرآباد کنگزمین کا ساتواں نمبر ہے۔