گڑھی شاہو: پیرا فورس اہلکاروں کا دکان ملازم پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

04-12-2026

(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں پیرا فورس کے اہلکاروں کی جانب سے دکان کے ملازم پر تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرا فورس کے دو اہلکار ایل پی جی شاپ پر ریٹ چیک کرنے کے لیے پہنچے۔ اسی دوران دکان میں لائٹ بند ہونے پر اہلکار مشتعل ہو گئے اور دکان کے ملازم فہد پر تشدد شروع کر دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اہلکاروں نے ملازم کو تھپڑ مارے جبکہ ایک اہلکار اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا۔ تشدد کے بعد دونوں اہلکار موقع سے چلے گئے۔ واقعہ کے بعد دکان مالک نے متعلقہ پیرا آفس میں اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے۔ متاثرہ فریق کی جانب سے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے نے تشویش پیدا کر دی ہے۔