گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے شادی کو ’وقت کا ضیاع‘ قرار دے دیا
04-12-2026
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ نے شادی کو ’وقت کا ضیاع‘ قرار دے دیا۔
قرۃ العین بلوچ مشہور پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامے کے وائرل او ایس ٹی میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، گلوکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہے۔ معروف گلوکارہ کو ’کیو بی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور ان کے گانوں کی مداح تعریف کرتے ہیں۔ تاہم حال ہی میں قرۃ العین بلوچ نے یوٹیوب چینل کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں شادی کے ارادے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’شادی پر آپ کی رائے کیا ہے؟‘ جواب میں گلوکارہ نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وقت کا ضیاع ہے اور درحقیقت تحقیق بتاتی ہے کہ شادی سے خواتین کے مقابلے میں مردوں کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا رجحان پایا جاتا ہے، خواتین شادی میں مردوں کے مقابلے میں کم خوش ہوتی ہیں جس سے میں اتفاق کرتی ہوں۔