گورودوارہ جنم استھان ننکانہ میں بیساکھی کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر
04-12-2026
(لاہور نیوز) گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بیساکھی تہوار کی3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بذریعہ کوچز سکیورٹی کے سخت حصار میں روانہ کر دیا گیا، سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا سے گورودوارہ پنجا صاحب حسن ابدال جائیں گے، سکھ یاتری 14 اپریل کو گورودوارہ پنجا صاحب میں بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ ہمیں حکومت پاکستان اور عوام کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔ یاد رہے کہ بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے 2238 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچے، سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایا گیا، سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔