روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں نمایاں اضافہ

04-11-2026

(ویب ڈیسک) روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں مارچ 2026 کے دوران 7 ہزار 993 اکاؤنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 کے اختتام پر آر ڈی ایز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 407 تھی جبکہ مارچ 2026 میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 9 لاکھ 17 ہزار 400 تک پہنچ گئی۔ اس طرح فروری 2026 کے مقابلے میں مارچ 2026 کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 7 ہزار 993 اکاؤنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔