شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

04-11-2026

(ویب ڈیسک) شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق گیس کی بندش میں شدت آنے کے بعد لوگوں  نے متبادل کے طور پر گیس سلنڈر کی دکانوں کا رخ کر لیا۔ اوپن مارکیٹ میں گیس سلنڈر کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، سرکاری نرخ کے مطابق گیس سلنڈر کی قیمت 304 روپے مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 470 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گھروں میں گیس دستیاب نہیں، جبکہ دوسری جانب بھاری بل بھی موصول ہو رہے ہیں اور مہنگے داموں سلنڈر خریدنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں  نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور سلنڈر کی قیمتوں میں فوری کمی لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔