چلڈرن ہسپتال میں لواحقین سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گینگ گرفتار

04-11-2026

(لاہور نیوز) چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان ہسپتال آنے والے مریضوں کے لواحقین کو نشانہ بناتے اور اسلحہ کے زور پر ان سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے، کارروائی کے دوران گینگ کو ہسپتال کی عقبی آبادی سے گرفتار کیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق گرفتار ملزمان سے 2 پسٹل اور چوری شدہ 2 موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت مدثر اور احتشام کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔