شاد باغ : موٹر سائیکل ریس پر سٹے بازی کرنے والے 6 ملزمان گرفتار

04-11-2026

(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل ریس پر سٹے بازی کرنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان شاد باغ کی مختلف سڑکوں پر تیز رفتاری کے مقابلے منعقد کر کے ان پر جواء کھیل رہے تھے۔ کارروائی کے دوران داؤ پر لگی نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا۔ یہ کارروائی زاہد حسین (ایس ایچ او شاد باغ) کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انجام دی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں حماد، اعجاز، تیمور، نوید اور غلام مرتضیٰ شامل ہیں۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس قسم کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور سڑکوں پر غیر قانونی ریسنگ اور سٹے بازی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔