وساکھی میلہ میں شرکت کیلئے سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے

04-11-2026

(لاہور نیوز) وساکھی میلہ میں شرکت کیلئے 2238 بھارتی سکھ یاتری لاہور سے گورودوارہ جنم استھان پہنچ گئے۔

بھارتی سکھ یاتری جتھہ اپنے لیڈر سردار سرجیت سنگھ کی قیادت میں گورودوارہ جنم استھان پہنچا، سکھ یاتریوں کو لاہور سے خصوصی بسوں کے ذریعے ننکانہ صاحب لایا گیا۔ سکھ یاتریوں کی آمد پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب میں 3 روز قیام کریں گے۔