شیراکوٹ: پولیس کی کارروائی، اقدام قتل کا ملزم گرفتار
04-10-2026
(لاہور نیوز) شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کے دوران اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ورکشاپ کے مالک غلام مصطفی نے سابق ملازم عمران کو زخمی کیا تھا، ملزم نے نوکری چھوڑ کر جانے پر 2 روز قبل فائرنگ کر کے عمران کو زخمی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم غلام مصطفی سے غیر قانونی پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔