کاہنہ: پولیس 10 روز بعد بھی مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی
04-10-2026
(لاہور نیوز) ویلنشیا ٹاؤن سے اغواء ہونیوالے شخص کا 10 روز گزرنے کے بعد بھی تھانہ کاہنہ پولیس سراغ نہ لگا سکی۔
کاہنہ پولیس 10 روز بعد بھی مغوی کو بازیاب نہ کروا سکی، ای بلاک ویلنشیا ٹاؤن کے رہائشی منصور حسن رضوی کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ پولیس نے مغوی کی اہلیہ سمیرا کی مدعیت میں درج کر رکھا ہے تاحال پولیس مغوی کو بازیاب کروانے میں ناکام رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مغوی کی بازیابی کیلئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، جلد مغوی کو بازیاب کر لیا جائے گا۔