لاہور: شہر میں آوارہ کتوں کے حملوں کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

04-10-2026

(لاہور نیوز) شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کیخلاف جماعت اسلامی نے احتجاج کیا، مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

بیدیاں روڈ، نزد مین گیٹ عسکری 11 پرامیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی قیادت میں آوارہ کتوں کی بھرمار اور ان کے کاٹنے کے واقعات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب میں ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ عید سے قبل پولیس اہلکاراور بچی پر حملہ جیسے سنگین واقعات ہو چکےہیں جبکہ آوارہ کتوں کےحملوں سے8 سالہ بچی جاں بحق جبکہ متعدد بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ویکسین کی عدم دستیابی شہریوں کیلئےبڑامسئلہ بن گئی ہے، شہریوں کو آوارہ کتوں سےتحفظ فراہم کرنے کیلئے حکومت فوری اقدامات کرے۔