پی ایس ایل 11:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے ہرا دیا
04-10-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 کے 18 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راولپنڈیز کو 61 رنز سے شکست دیدی۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں راولپنڈیز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ریلے روسو 53 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل 42 رنز بنا کر پویلین لوٹے، سام ہارپر 8، خواجہ نافع 6 اور بیون جیکب 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز نے 16 گیندوں پر 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جہانداد خان 21 اور کاشف بھٹی ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔راولپنڈیز کی جانب سے بین سیرز اور محمد عامر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مدثر خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔