ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ان کی دوست نے بھی 'چاچا 'کہہ دیا

04-10-2026

(ویب ڈیسک)سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سڈل کو ان کی دوست نے بھی چاچا کہہ دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل 41سالہ  پیٹر سڈل نے پی ایس ایل کے لاہور لیگ کے اختتام پر سوشل میڈیا پراپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں۔ پوسٹ پر پیٹر سڈل کی دوست نے کمنٹ کرتے ہوئے چاچا لکھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پیٹر سڈل کو چاچا کہنا آسٹریلوی لیگ بی بی ایل میں حارث رؤف نے شروع کیا تھا۔لاہور لیگ کے دوران پریس کانفرنس میں سڈل نے انکشاف کیا تھا کہ ملتان کے کھلاڑی بھی چاچا کہہ کر پکارتے ہیں۔ پریس کانفرنس میں پیٹر سڈل نے کہا تھا کہ افتخار احمد لوکل اور وہ غیر ملکی چاچا ہیں۔اس کے علاوہ چند روز قبل ایک پوسٹ میچ گفتگو میں اسٹیو اسمتھ نے پیٹر سڈل کو چاچا کہہ کر مخاطب کیا تھا۔