رواں ہفتے 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیاء سستی ہوئیں

04-10-2026

(ویب ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.93فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح ڈبل ڈیجٹ میں 12.15 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں 28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے میں 8 اشیاء سستی اور 15 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ایک ہفتےمیں ڈیزل 54.71 اور پیٹرول 17.86فیصد مہنگا ہوا جب کہ حالیہ ہفتے ایل پی جی کی قیمتوں میں8.61 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں9.35، آلو 4.13،  پیاز3.84 اور انڈے کی قیمتوں میں3.77 فیصداضافہ ہوا جب کہ ایک ہفتےمیں بیف، مٹن، بریڈ اور  پکی ہوئی دال بھی مہنگی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق چکن،آٹا،گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ لہسن3.78 اور کیلے 3.39 فیصد سستے ہوئے۔