عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

04-10-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں فی اونس 30 ڈالر کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 753 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی 130 روپے اضافے سے 8 ہزار 14 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 111 روپے کے اضافے سے 6 ہزار 870 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔