سرکاری سکولوں میں ایم فل، پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ
04-10-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ٹیسٹ پاس کرنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کو ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں تعینات کیا جائے گا، ہائی سکولوں میں تعینات اساتذہ کو مراعات کے ساتھ اضافی الاونس بھی ملے گا۔ پرائمری،مڈل سکولوں میں صرف پی ایس ٹی اور ای ایس ٹی اساتذہ خدمات سرانجام دیں گے، پرائمری، مڈل سکولوں کی آوٹ سورسنگ کے باعث اساتذہ کو ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود مذکورہ اساتذہ کے تجربہ سے فائدہ نہیں لیا جارہا تھا، پنجاب بھر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعداد 1800 سے زائد ہے۔