مہنگائی مافیا بے لگام، صافی گوشت 680 روپے کلو میں بکنے لگا

04-10-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں تاحال عدم استحکام کا شکار ہیں، برائلر کے نرخ میں بظاہر استحکام کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل سکا۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، تاہم بازار میں صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جو مقررہ قیمت سے نمایاں زیادہ ہے۔ دوسری جانب زندہ برائلر کے نرخ میں بھی کوئی خاص کمی دیکھنے میں نہیں آئی، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 383 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن سپلائی 400 روپے فی کلو تک کی جا رہی ہے، اسی طرح ہول سیل میں زندہ برائلر 397 روپے فی کلو جبکہ پرچون مارکیٹ میں 411 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ادھر انڈوں کی قیمتیں بھی بلند سطح پر برقرار ہیں، فی درجن انڈوں کی قیمت 237 روپے پر برقرار ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 6 ہزار 980 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔