8ویں کے نتائج : وزیر تعلیم نے پورٹل کا افتتاح کردیا

04-10-2026

(ویب ڈیسک) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے 8 ویں کے نتائج دیکھنے کیلئے پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

پبلک سکولوں کے طلبہ 8 ویں کا نتیجہ پیکٹا ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ رانا سکندر حیات نے کہا پنجاب میں طویل عرصہ بعد بورڈ طرز پر آٹھویں کے امتحان بحال ہوئے۔ آٹھویں کا رزلٹ 30 دنوں کی ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین مارکنگ کی گئی۔ رانا سکندر حیات نے کہا میٹرک اور انٹر کے پرچوں میں بھی مشین مارکنگ کی جائے گی،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے آئی کی مدد سے مشین مارکنگ کی گئی۔