ماڈل ٹاؤن میں افسوسناک ٹریفک حادثہ، بزرگ خاتون جاں بحق

04-10-2026

(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 63 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت زینب بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔