زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
04-09-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تین اپریل 2026 تک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 49 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق اس کے بعد سرکاری ذخائر ایک کروڑ 90 لاکھ اضافے سے 16 ارب 40 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔