لاہور: شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع
04-09-2026
(لاہور نیوز) لاہور شہر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز ہو گیا، لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 300 فیڈرز کو بیک بند کر کے لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔
کمپنی کے سسٹم پر طلب و رسد میں فرق ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ شروع کی گئی ہے، سولر سسٹم کی وجہ سے دن کے اوقات میں لیسکو کی ڈیمانڈ میں نمایاں کمی ہو جاتی ہے۔ سولر سسٹم بند ہونے کیساتھ کمپنی کے سسٹم پر طلب بڑھ جاتی ہے، کمپنی کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے جبکہ سسٹم پر طلب 2500 جبکہ فراہمی 2000 میگاواٹ ہو رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کر کے سسٹم کو 1980 میگاواٹ پر آپریشنل کیا گیا ہے۔