پنجاب: پرانی گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیوں پر سبسڈی دینے کا اعلان

04-09-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں آلودہ گاڑیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں جبکہ گاڑیوں کے بائی بیک پروگرام پر پیش رفت بھی تیز ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق ریٹائرمنٹ پر حکومت نئی گاڑی کی خریداری کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی جبکہ ڈی ایل آئی 8 کے تحت قانونی فریم ورک کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کیلئے 4 ملین ڈالر سے زائد کا قرض لیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ اس پر عملدرآمد کا ذمہ دار ہوگا۔ عالمی بینگ کی منظوری کے بعد پروگرام کا آغاز رواں سال متوقع ہے جبکہ منصوبے کا ابتدائی مطالعہ 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی فریم ورک کا جزوی مسودہ جلد صوبائی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا اور اخراجی معائنے سے منسلک گاڑیوں کی مرحلہ وار ریٹائرمنٹ عمل میں لائی جائے گی۔