سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 9500 روپے سستا

04-09-2026

(لاہور نیوز) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک دن کے وقفے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کئی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 95 ڈالر کم ہو کر  4 ہزار 723 ڈالر فی اونس پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں 24 قیراط فی تولہ قیمت 9 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 92 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے گھٹ کر 7 ہزار 884 روپے جبکہ  10 گرام چاندی کی قیمت 257 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 759 روپے پر آگئی ہے۔