پی ایس ایل 11: اسلام آباد کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
04-09-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں آج 2 اہم میچ کھیلے جائیں گے۔
کراچی میں آج ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ہونے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں شام 7 بجے مد مقابل آئیں گی واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 11 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگزمین کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔