پرائیویٹ سکولوں میں کارپولنگ کو فروغ دینے کا فیصلہ

04-09-2026

(لاہور نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں میں کار پولنگ کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں فیول بحران کے پیش نظر مشترکہ سفری نظام اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق والدین کے تعاون سے کار پولنگ یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ طلبہ ایک ساتھ سفر کر سکیں۔ اس اقدام سے ایندھن کی بچت، ٹریفک میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کو محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے کی بھی ہدایت دی ہے، جبکہ ڈی ای اے لاہور نے تمام اداروں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ قدم نہ صرف فیول کے بحران سے نمٹنے میں مددگار ہوگا بلکہ بچوں کے لیے بھی سفر کو زیادہ محفوظ اور منظم بنائے گا۔