"پنجاب ڈویلپمنٹ پلان" کیلئےمشینری اور عملہ بڑھانے کا فیصلہ

04-09-2026

(لاہور نیوز) پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی بروقت تکمیل کیلئے افرادی قوت اور مشینری کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا کے ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ  نورالامین مینگل اور ڈی جی واسا طیب فرید نے کارکردگی بارے بریفنگ دی، جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں صوبے کے 15 شہروں میں واسا کمپلیکس تعمیر کیے جائیں گے۔  صوبائی وزیر نے تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز کو ڈی سلٹنگ مہم فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 15 اضلاع میں ہنگامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہداف بروقت مکمل کیے جائیں گے جبکہ اجلاس میں 15 اضلاع کے واسا ایم ڈیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔