لیسکو کا کریک ڈاؤن، کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی
04-09-2026
(لاہور نیوز) لیسکو ناردرن سرکل نے کریک ڈاؤن کے دوران ایک سال کے دوران 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد کنکشنز کی چیکنگ کی اور کروڑوں کی بجلی چوری پکڑ لی۔
لیسکو حکام کے مطابق ایک سال میں ناردرن سرکل میں 1 لاکھ 46 ہزار سے زائد کنکشنز کی چیکنگ کی گئی جہاں 18 ہزار سے زائد کنکشنز میں بے ضابطگیاں سامنے آئیں اور ہزاروں بجلی چوروں کو پکڑا گیا۔ لیسکو حکام نے بتایا کہ11ہزار سے زائد ڈائریکٹ سپلائی کیسز پکڑے جبکہ 2ہزار سے زائد میٹر ٹیمپرڈ اور سینکڑوں بوگس و شنٹڈ میٹرز بھی پکڑے گئے، کارروائی میں 4 کروڑ سے زائد یونٹس کے ڈیٹیکشن بل چارج کئے گئے۔ حکام کا کہنا تھا کہ فیروزوالا ڈویژن میں 41 ہزار سے زائد کنکشنز پر 1 کروڑ 8 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کیے گئے۔