دنیا بھرمیں پاکستان آج امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے: طاہر اشرفی

04-08-2026

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستان کو امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے۔

قومی پیغام امن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علما کونسل  نے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، معرکہ حق میں اللہ نےپاکستان کوعظیم کامیابی سے نوازا۔ اُنہوں  نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کا حق ملنا چاہیے، آج دنیا بھر میں پاکستان کو امن کے پیامبر کے طور پر جانا جا رہا ہے، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کوخراج تحسین پیش کرتےہ یں۔ واضح رہے کہ پاکستان  نے ہر موقع پر اِس بات پر زور دیا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کو ان کا حقِ خود ارادیت اور انصاف ملنا چاہیے، پاکستان اِس سلسلے میں امن اور انصاف کی آواز بلند کرتا رہے گا۔