بارش کے بعد خنکی بڑھ گئی، آج بھی بادل برسنے کا امکان

04-08-2026

(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم نہایت خوشگوار ہو گیا ہے، افق پر آج بھی بادلوں کا راج ہے اور سورج کے ساتھ آنکھ مچولی نے فضا کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے خنکی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری اور کم سے کم 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔