وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اللہ نے عظیم عزت سے نوازا ہے: مریم اورنگزیب
04-08-2026
(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اللہ نے عظیم عزت سے نوازا ہے۔
ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت نے تباہ کن جنگ کو روک دیا، تاہم اس قیادت نے لاکھوں معصوم جانوں کو محفوظ بنایا اور دنیا کو تباہی کے دہانے سے واپس لے آئی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تباہی کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کی قیادت کو بھی سراہتے ہیں۔