خلیجی ممالک کیلئے فضائی آپریشن بدستور متاثر،58 پروازیں منسوخ

04-08-2026

(لاہور نیوز) ملک کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے والی مجموعی طور پر 58 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، پروازوں کی منسوخی سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ابوظبی، دبئی اور شارجہ کے لیے آنے اور جانے والی 6 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اسی طرح اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، فجیرہ، شارجہ، جدہ، ریاض اور العین کی 24 دوطرفہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوحہ، دبئی، ابوظبی اور فجیرہ کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابوظبی، مشہد، بحرین، شارجہ اور مسقط کی 16 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔