اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریکٹس کے دوران حادثہ، سر پر گیند لگنے سے پلیئر شدید زخمی
04-08-2026
(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی میں پریکٹس کے دوران حادثہ پیش آگیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج ٹریننگ سیشن کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے میر حمزہ سجاد کے سر پر گیند لگی تھی۔ بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ نیٹ سیشن کے دوران پیش آیا جس کے بعد ٹریننگ کو معطل کردیا گیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق واقعہ کے بعد کھلاڑی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں ڈاکٹر اویس ان کی نگرانی کررہے ہیں ۔ میر حمزہ سجاد کو ہوش آگیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ اور پلیئرزحمزہ کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔