لاہور: میٹرک امتحانات،2 جعلی اُمیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
04-07-2026
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان کےدوران2 جعلی اُمیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔
ایجوکیشن کے پرچہ کے موقع پر کنٹرولر امتحانات نے دوران وزٹ 2 جعلی امیدواروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ایک جعلی امیدوار غلام امیر الدین گورنمنٹ ہائی سکول گجومتہ میں غلام محی الدین کی جگہ جبکہ دوسرا جعلی امیدوار حزیفہ عبدالحمیدکنگ وے سائنس ہائی سکول فار بوائز چونگی امرسدھو میں محمد احسان کی جگہ امتحان دے رہا تھا۔ حکام کے مطابق دونوں جعلی امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔