پنجاب: کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد، مارکیٹیں رات 8 بجے بند کر دی گئیں
04-07-2026
پنجاب حکومت کی جانب سے توانائی بچاؤ اور کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد ہو گیا۔
لاہور شہر بھر کی مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کر دی گئیں، انتظامیہ نے حکومتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے لبرٹی مارکیٹ کو مکمل طور پر بند کرا دیا۔ مارکیٹ میں دکانیں مقررہ وقت پر بند کروانے کے لیے پولیس اور انتظامی اہلکار موقع پر موجود ہیں۔ شہری کے مطابق توانائی بحران کے پیش نظر فیصلے پر عملدرآمد ضروری ہے۔ کفایت شعاری پالیسی کا مقصد بجلی کے استعمال میں کمی لانا اور توانائی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔