بارش: لیسکو کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ، بجلی غائب، شہری پریشان
04-07-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ہونیوالی بارش نے لیسکو کا پول کھول دیا، 300 سے زائد ٖفیڈرز ٹرپ کرنے کے باعث بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا۔
بارش کے دوران ٹرپ ہونیوالے فیڈرز کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، سسٹم میں فنی و تیکنیکی خرابیاں پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی بند ہوئی۔ شہر کے بعض علاقوں میں ٹرانسفارمرز میں خرابیاں پیدا ہونے سے بجلی بند ہو گئی، وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش کی وجہ سے انفرادی شکایات میں اضافہ ہو گیا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے لیسکو کے لائن سٹاف کو مرمتی کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔