لاہور: 298 ٹریفک حادثات, لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق357, زخمی
04-07-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 298 ٹریفک حادثات میں ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 357 زخمی ہوئے۔
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 298 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں جسکے نتیجے میں 20 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور 357 زخمی ہوئے۔ 143 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔