ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت

04-07-2026

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر مقدمات ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں جن پر  انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری ٹاور حملہ سمیت 2 مقدمات میں ضمانت دائر ہ کی ہے جبکہ عمر سرفراز چیمہ  نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں ضمانت دائر کی۔ ملزمان کے وکلاء نے ضمانتوں پر دلائل کیلئے مہلت طلب کرنے پر  عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی، واضح رہے کہ مذکورہ پی ٹی آئی رہنماؤں پر مغل پورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت  منظور ہو چکی ہے۔