نوجوان نسل کو منشیات بیچنے والا ملزم گرفتار

04-07-2026

(لاہور نیوز) پولیس نے منشیات فروش کو سپلائی دیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائیاں کر رہی ہے، ملزم نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم ندیم سے ڈیڑھ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزم نے نہر کنارے نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن  کی بنیاد پرتھانہ ہربنس پورہ کے ایس آئی رانا محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ منشیات فروش ندیم کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے منشیات سمیت گرفتارکیا۔