ساندہ پولیس ان ایکشن، لاکھوں روپے کی 9 کلو گرام چرس برآمد،ملزم گرفتار

04-07-2026

(لاہور نیوز) ساندہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عدنان خان کو ساندہ کے علاقے بند روڈ سے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 9 کلو گرام چرس برآمد کی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ منشیات ضلع چارسدہ سے لا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم عدنان خان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور پورے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ساندہ محمد ذکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔