پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز وفاق کو منتقل کر دیے

04-06-2026

(لاہور نیوز) حکومت پاکستان کی کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد جاری، پنجاب حکومت نے اپنے حصے کے فنڈز وفاق کو منتقل کر دیے۔

پنجاب نے اپنے حصے کے  25 ارب 80 کروڑ روپے وفاق کو بھجوا دیے، رقم پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں کفایت شعاری مہم کے تحت فراہم کی گئی، وفاقی حکومت نے صوبوں کفایت شعاری مہم کے تحت فنڈز طلب کیے تھے۔  ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق پنجاب کا حصہ پہلے ہی وفاق کی جانب سے مقرر کیا گیا تھا، پنجاب حکومت نے فنڈز غیر ترقیاتی اخراجات سے وفاق کو شئیر کیے ہیں۔