لاہور: 24 گھنٹوں میں 224ٹریفک حادثات، 290 افراد زخمی
04-06-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 224 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 290 افراد زخمی ہو گئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 114شدید زخمی ہونیوالے افراد کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ٹریفک حادثات کے 175معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ یہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔