آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا بنا لیا

04-06-2026

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹر سٹیو سمتھ نے بھی ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو چاچا بنا لیا۔

ملتان سلطانز کے سٹیو سمتھ نے پیٹر سڈل کو پوسٹ میچ گفتگو میں چاچا کہہ کر مخاطب کیا۔ ملتان سلطانز کی راولپنڈیز کی خلاف کامیابی کے بعد سٹیو سمتھ اور پیٹر سڈل گفتگو کر رہے تھے جس کے آغاز میں سٹیو سمتھ نے کہا کہ ہائے سٹیو اینڈ چاچا، وہ یہاں چاچا کے نام جانے جاتے ہیں۔ چاچا کہنے کے بعد دونوں کرکٹرز خوشگوار موڈ میں مسکراتے رہے۔ واضح رہے کہ بی بی ایل کے دوران حارث رؤف نے پیٹر سڈل کو چاچا کہنا شروع کیا تھا، چند روز قبل پیٹر سڈل نے میڈیا ٹاک میں چاچا کہنے کے سوال پر خوشی کا اظہار کیا۔ پییٹر سڈل نے خود کو غیر ملکی چاچا اور افتخار احمد کو لوکل چاچا کہا تھا۔ سٹیو سمتھ اور پیٹر سڈل نے ملتان سلطانز کی ایک اور جیت اور پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے پر خوشی کا اظہار کیا۔ پیٹر سڈل نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر ٹاس جیتا جو کہ ہمیشہ اچھا رہتا ہے، پہلے بولنگ کی اب تک پہلی مرتبہ بولنگ بھی اچھی رہی ۔ گفتگو کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے کہا کہ سپن بولنگ اچھی رہی، پہلے نواز نے سپن کیا پھر عرفات نے غیر معمولی بولنگ کی، ہمارے کپتان نے بھی اچھی بولنگ کی، 160 سے بھی زیادہ رنز ہو سکتے تھے پھر ہم نے ہدف کا تعاقب کیا۔ پیٹر سڈل نے کہا ہمارا ہدف یہی تھا کہ کم از کم ٹارگٹ تک محدود رکھیں بعد میں تھوڑا اوس کا بھی کردار ہوتا ہے، سٹیو سمتھ نے ایک بار پھر اچھی اننگز کھیلی، مایوس نہیں کرتے، فرحان کے ساتھ پارٹنر شپ دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔ سٹیو سمتھ نے کہا کہ شان مسعود ہر گیم کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، شاٹس کے لیے ان کے پاس بہت طاقت ہے، شان مسعود شاٹس کے لیے بال کا انتظار کرتے ہیں، اچھا ہدف کا تعاقب ہوا۔