لاہور: کھانے کا بل مانگنے پر مشتعل نوجوانوں کا ہوٹل پر دھاوا
04-05-2026
(لاہور نیوز) شالیمار کے علاقے میں کھانے کا بل مانگنے پر مشتعل نوجوانوں کا ہوٹل پر دھاوا، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے ہوٹل کے عملے پر تشدد کیا، فائرنگ بھی کی، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دکھائی دیتے ہیں، ایک مسلح ملزم ہوٹل کے کاونٹر پر سیدھی فائرنگ کرتا نظر آتا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے ہوٹل پر دھاوا بول کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او شالیمار علی حسن کا کہنا تھا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 2 ملزمان جنید اور روحیل کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش کیلئے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔