لاہور: گمشدہ 16 سالہ لڑکا پولیس نے والدین کے حوالے کر دیا

04-05-2026

(لاہور نیوز) گھر سے ناراض ہوکرنکلنے والا 16 سالہ بچہ پولیس نے تلاش کرکے والدین کے سپرد کردیا، بچے کے والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ یکی گیٹ انسپکٹر عائشہ اعظم  نے کارروائی کرتے ہوئے 16سالہ عاشر علی کو تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ عاشر والدین سے ناراض ہو کر گھر سے چلا گیا تھا، بچے کے والد نے بیٹے کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کی بنیادپر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کیلئےتعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔