انسپکٹر کسٹمز و انٹیلی جنس آفیسرز کی تعیناتیوں کے دوران میڈیکل معائنہ کا فیصلہ
04-05-2026
(لاہور نیوز) ایف بی آر نے انسپکٹر کسٹمز و انٹیلی جنس آفیسرز کی تعیناتیوں کے دوران میڈیکل معائنہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نئے منتخب انسپکٹر کسٹمز و انٹیلی جنس آفیسرز کے میڈیکل معائنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہےجبکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر منتخب امیدوار میڈیکل ٹیسٹ کیلئے طلب کیے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے اُمیدواروں کا اصل شناختی کارڈ اور ایف پی ایس سی کا لیٹر ساتھ لانا لازمی قراردیتے ہوئےبھرتی کیلئے مقررہ جسمانی معیار پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔ ایف بی آر نے مرد امیدواروں کیلئے کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ ،چھاتی 32سے33.5انچ لازم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فٹنس اور مقررہ معیار پر پورا اترنے کی صورت میں ہی اُمیدوار کو اہل قرار دیا جائے گا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں تمام جسمانی اور طبی تفصیلات شامل کرنا لازمی قراردیا گیا ہے۔