پی ایس ایل 11: آج ملتان اور کوئٹہ آمنے سامنے، سکیورٹی ہائی الرٹ
04-05-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے 13ویں میچ کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں،آج شام ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ کے پیش نظر پولیس کے افسران کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس ریزرو نفری کو سکیورٹی اور لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے لیے روانہ کرنے سے قبل باقاعدہ بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پرماموراہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مکمل چوکسی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ خواتین پولیس افسران کو بھی سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی ہے، جبکہ اہم مقامات اور روٹس کی نگرانی سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور سی سی ٹی وی سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے۔