امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کےثالثی کے کردارکو سراہا جا رہا ہے:بلال اظہر کیانی
04-04-2026
(لاہور نیوز) وزیرمملکت برائےخزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کےثالثی کے کردارکوبین الاقوامی سطح پرسراہا جارہا ہے۔
پروگرام ’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘میں گفتگوکرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ایندھن کی فراہمی کویقینی بنایا جارہا ہے، ہرچیز کو مانیٹر کیا جا رہا ہے، ساری وزارتیں مل کرکام کررہی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کی نسبتت پاکستان میں پٹرول کے لیےلائنیں نہیں لگی، عوام کوریلیف دینے کے لیےہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، پاکستان کودرپیش تمام معاشی چیلنجزکودیکھا جارہا ہے۔ وزیرمملکت برائےخزانہ کا کہنا تھا کہ جب سے جنگ شروع ہوئی کچھ ایسا نہیں کیا جس سےافراتفری ہو،تین ہفتےتک حکومت نےتیل کی قیمتوں کوروکےرکھا،جنگ کےدوران ہم نےڈیزل پرلیوی کوصفرکردیا ہے۔ بلال اظہرکیانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سفارتی محاذ کےساتھ معاشی محاذ پربھی ترقی کررہا ہے، پاکستان کےثالثی کے کردارکوبین الاقوامی سطح پرسراہا جارہا ہے۔