پی ایس ایل11: اسلام آباد یونائیٹڈ کی راولپنڈیز کو 7وکٹوں سے شکست
04-04-2026
(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ 11 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے راولپنڈیز کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوا، تاہم موسم بہتر ہوتے ہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے خلاف بولنگ کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر محمد رضوان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، یوں مقررہ 20اوورز میں راولپنڈیز نے 7کھلاڑیوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔ راولپنڈیز کی جانب سے محمد رضوان، یاسر خان نے 2،2رنز، ڈیرل مچل19 ، سیم بلنگز7، عبداللہ فضل 23، ڈائن فورسٹر44، راشد حسین نے 3 رنز بنائے جب کامران غلام 50 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے۔ دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے امداد وسیم نے ایک وکٹ لی اور رچرڈ گلیسن، فہیم اشرف اور سلمان ارشاد نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157رنز درکار ہیں۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو7وکٹوں سے شکست دے دی، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے حیدر علی نے 26، مارک چیپمین نے 24رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ،70 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔محمد عامر، راشد حسین اور جلات خان نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ ہوئے۔