پنجاب: مفت پبلک ٹرانسپورٹ کا نوٹیفکیشن جاری، آئی ڈی کارڈ لازم قرار

04-03-2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے تحت صوبہ بھر میں سرکاری بسوں پر مفت سفر کی اجازت ہو گی۔

پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق شہریوں کو مفت سفری سہولت سے مستفید ہونے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ (آئی ڈی کارڈ) ساتھ رکھنا لازمی ہو گا۔  مزید برآں طلبہ کے لیے بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے تاہم انہیں مفت سفر کے لیے اپنا  سٹوڈنٹ کارڈ دکھانا ہوگا۔          شیئر کریں: